ڈاکٹر رینو بھل

 

آج کی تاریخ اردو شاعری کے لئے اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کہ پاکستانی شاعروں کے ساتھ ساتھ دیگر اردو شاعروں نے بھی اردو کا مقام بلند کرنے کے لئے دنیا کے مختلف علاقوں میں رہتے ہوئے بھی بھرپور کام کیا ہے۔ ان ہی اردو شعرا کرام میں سے ایک محترمہ ڈاکٹر رینو بھل ہیں۔

معروف اردو شاعرہ ڈاکٹر رینو بھل 6  اگست 1958 کو بھاری پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے تین ایم اے میں سے ایک ایم اے اردو (گولڈ میڈل) بھی ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ نے عصمت چغتائی کے افسانوی فن پر اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ بھی تحریر کیا۔ اکتوبر 2003 میں آپ کو ’’لال جگت نرائن ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ اردو میں آپ کا پہلا مجموعہ کلام ’’آئینہ‘‘ ہے۔ دیگر کتابوں میں ’’خوشبو میرے آنگن کی‘‘ اور ’’بدلی میں چھپا چاند‘‘ مقبول شعری مجموعے ہیں۔

شعر :

وہ تاج محل سے لپٹی سفید پاکیزہ روحیں

ایک عظیم محبت کو سراہتی رہتی ہیں


Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter