URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Goldsmith سُنار

English NameGoldsmith
Urdu Name صَرّاف ۔ کیمیا گر۔سونے کے زیورات بنانے والا

Description

تفصیل

سونے کے زیورات کے کاروباری سُنار کہلاتے ہیں۔ اس پیشہ میں سونے کی لین دین، زیورات و جواہرات کا کاروبار کرنا، جس میں ان اشیاء کی تیاری، ڈھلائی، کٹائی، پالش وغیرہ ہر قسم کا کام شامل ہے۔ یہ سارے افراد سُنار کی اصطلاح کے تحت’’سُنار‘‘ کہلاتے ہیں۔ ہزاروں سال سے کئی خاندان اور گھرانے اس کاربار سے وابستہ چلے آرہے ہیں بلکہ دیکھا جائے تو اس کاربار پر چھائے ہوئے ہیں۔ اس خصوصیت کی بناء پر یہ نسلیں سُنار کہلاتی ہیں۔ منفعت بخش کاربار ہونے کی بناء پر عموماً لوگ اس کاربار سے علیحدہ بھی نہیں ہونا چاہتے البتہ بعض افراد جو سونے کے زیورات کے بڑے بڑے کاروباری رہے ہیں، انہوں نے مہاجنوں کا روپ دھارا اور اب انٹرنیشنل بینکوں کے مالکان بنے بیٹھے ہیں۔ پرانے دور میں جب سونے چاندی کے سِکّے رائج تھے تو یہی سُنار اُس کاربار پر چھائے ہوئے تھے۔ بظاہر دیکھا جائے تو تقریباً آدھی سے زائد دنیا میں یہ ایک پیشہ ہی نہیں بلکہ ذات کی صورت اختیار کئے ہوئے ہیں البتہ ہندوستان ،پاکستان میں یہ ایک مستقل ذات یا گروہ کی شکل میں اپنی مستقل شناخت رکھتی ہے۔ چھوٹا طبقہ جو سُناروں میں پایا جاتا ہے وہ کاری گروں کا ہے۔ مگر ذات کے اعتبار سے سُنار کہلانا پسند کرتا ہے۔ سُنار کا کاربار اس لحاظ سے بھی نفع بخش ہے کہ سُنار کی دُکان میں موجود تمام زیورات "انشورڈ" ہوتے ہیں اور کسی ڈکیتی یا چوری کے سلسلہ میں متعلقہ انشورنس کمپنی تمام نقصان کا ازالہ کردیتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share