URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Actor اداکار

English NameActor
Urdu Name ترجمان ۔مُسرَّح ۔ رشيق۔فنکار۔اِکٹر۔نقّال

Description

تفصیل

نقل کرنا انسان کی جِبلّت میں شامل ہے۔ بچّہ اسی مشق سے سیکھتا ہے۔ آج یہ جبلّی صلاحیت ایک فن بن چکی ہے اور ریڈیو، ٹیلی ویژن، اسٹیج، فلم غرض سماجی زندگی کے ہر محاذ پر اداکار اپنی اداکاری کے جواہر دکھا رہے ہیں۔ جو اداکار زندگی کا جتنا زیادہ گہرا مشاہدہ کرتے ہیں اُن کی اداکاری میں اُتنی ہی زیادہ حقیقت کی جھلک نظر آتی ہے۔ ناظرین یہ جانتے ہیں کہ اُن کے سامنے جو منظر ہے اور جو کردار ہے وہ سب کے سب مصنوعی ہیں اس کے باوجود اداکار کی کارکردگی اپنے ناظر کو متاثر کیے بغیر نہیں رہتی۔ اداکاری کا مفہوم کسی دوسرے شخص کی طرح کوئی کام کرنا، بولنا، اُٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا اور چہرے کے تاثرات کا اظہار کرنا ہے۔ انگریزی میں اس کے لئے ’’Actor‘‘ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے جس کے لئے یونانی زبان میں ’’UTTOKPITNS‘‘ استعمال کیا جاتا ہے جس کے معنی ہیں ’’ترجمانی کرنے والا‘‘۔بر صغیر میں مردانہ اور زنانہ دونوں طرح کے کردار مَرد یا لڑکے ہی ادا کیا کرتے تھے،عورت کو اسٹیج یا کسی کھیل تماشہ میں شمولیت کی اجازت نہیں تھی ،چنانچہ سیّد امانت لکھنوی کے کھیل "اِندر سبھا" میں خوبصورت پریوں کے کردار بھی خُوبرو نوجوان لڑکوں نے انجام دیے۔ البتہ فرانس کے زیراثر خواتین نے بھی زنانہ اور مردانہ کردار ادا کرنا شروع کردیئے۔اکثر خواتین مردانہ گیٹ اَپ اختیار کیا کرتیں اور زنانہ بھی۔ یہی رُجحان گرلز کالجز میں آج بھی دیکھنے میں آتا ہے جہاں لڑکیاں سالانہ فنکشن کے کھیل تماشوں میں دونوں طرح کے کردار بہ احسن و خوبی ادا کرتی ہیں اور ایک دوسرے کے سامنے کوئی جھجھک بھی محسوس نہیں کرتیں۔ اداکاری نہایت مُشکل فن ہے۔افسوس فنونِ لطیفہ کے اس شعبہ پر پاکستان میں خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ۔ پڑوسی مُلک ہندُستان میں شہر پُونا اور بمبئی (ممبئی)میں اداکاری سکھانے کے بہت بڑے بڑے ادارے قائم ہیں لیکن پاکستان میں سوائے کراچی کے کسی بھی شہر میں کوئی قابلِ قدر ادارہ نہیں ہے جہاں طالب علموں کو فنِ اداکاری کے اسرار و رموز سے آگاہ کیا جاسکے ۔کراچی میں "ناپا"(نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس) کے نام سے ایک ادارہ قائم ہے جو اُردو زبان میں دُنیا بھر کے ادب سے انتخاب کرکے اسٹیج ڈرامے ، کلاسیکل رقص اور دیگر جہتوں میں طلبہ کی راہ نمائی کرتا ہے۔اس طرح فنونِ لطیفہ کو کئی اچھے اداکار مُیسّر آئے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share