URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Biologist ماہر حیاتیات

English NameBiologist
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

ماہرِ حیاتیات ایک ایسا سائنسدان ہے جو حیاتیات کے شعبے میں خصوصیت کے ساتھ مہارت حاصل کرتا ہے اورماحول اور حیاتیاتی نامیات کے تعلق کا مطالعہ کرتا ہے۔ اس کے مطالعے کاخاص موضوع اس بات کا پتہ چلانا ہوتا ہے کہ قدرت نے جو جسمانی حیاتیاتی نظام تخلیق کیا ہے وہ کس طرح کام کرتا ہے اور ان میں کس طرح طبی ‘ صنعتی اور زراعتی میدان میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ حیاتیات کے مطالعے کا دائرہ بہت وسیع ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان مختلف شعبوں کے درمیان کوئی خطے تمیز نہیں کھینچا جا سکتا اور ایک ماہر بیک وقت کئی شعبہ جات میں خدمات انجام دے سکتا ہے۔ مثلاً دواؤں پر تحقیق کرنے والا سائنسدان جاندار مخلوق پر تحقیق کر سکتا ہے۔( جن میں جرثومے اور دوسرے وبائیں پھیلانے والے کیڑے مکوڑے شامل ہیں۔) اسی طرح یہی تحقیق کار نباتاتی شعبے میں کسی خاص پھل یا پودے پر تحقیق کر سکتا ہے۔ علم الحیاتیات پر تحقیق نے انسانی زندگی میں پیدا ہونے والے صحت کے مسائل کو بڑی حد تک حل کرنے کی طرف قدم اٹھایا ہے عام طور پر یہ تحقیقی کام سرکاری اداروں‘ جامعات اور نجی تجربہ گاہوں میں کیا جاتا ہے اور نئی دوائیں‘ نئے طریقہ ہائے علاج‘ طبی تشخیص کے نئے طریقے‘زرعی پیداوار میں اضافے کے علاوہ حیاتیاتی ایندھن وغیرہ کی دریافت بھی اسی نوعیت کی تحقیقات کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ماہرِحیاتیات کو تحقیق کی اُس قدر آزادی نہیں ہوتی جتنی کہ ایک جامعہ یا علمی ادارے کے تحقیق کنندہ کو ہوتی ہے کیونکہ ایک جگہ اسے کاروبار کے حوالے سے بہت سے سوالات کو اپنے سامنے رکھنا ہے جو اس کے کاروباری اہداف حاصل کر نے میں معاون ہو سکیں جبکہ علمی تحقیق کرنے والے ماہرِ حیاتیات کے سامنے وہ حدود نہیں ہوتیں۔ لہٰذا اس کے لیے تحقیق کا میدان بہت وسیع ہوتا ہے۔ ایک اور بات یہ ہے کہ کسی نجی تحقیقی ادارے میں کام کرنے والے ماہرِ حیاتیات کی تحقیق کو ایک غیر سائنسدان بھی تنقید کا نشانہ بنا سکتا ہے کیونکہ وہ اس مقام پر ہے جہاں اسے ماہر حیاتیات کی تحقیق کو منظور یا منسوخ کرنا ہے۔ تحقیق کا یہ کام جن تجربہ گاہوں میں ہوتا ہے ان میں بے شمار آلہ جات استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ بعض تحقیقات میں حیوانوں اور پودوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اور کبھی ان تحقیق کاروں کو اپنی تجربہ گاہ سے باہر نکل کر دریاؤں اور سمندروں‘ جنگلوں‘ ریگستانوں اور پہاڑوں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ ان تحقیق کاروں میں سے بعض کو ایسے ماحول میں کام کرنا پڑتا ہے جس کا اثر ان کی صحت پر برا پڑ سکتا ہے لہٰذا ان اثرات سے بچنے کی تدبیر اختیار کرنا لازمی ہے جس کا مہیا کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔ مختصر یہ کہ ماہرِ حیاتیات ایک ایسا شخص ہے جس کی مہارت زندگی کے کم و بیش ہر شعبے کو متاثر کرتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share