URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Bodyguard مُحَافِظ

English NameBodyguard
Urdu Name نگراں۔نگہبان۔پاسبان۔چوکیدار

Description

تفصیل

عام طور پر معروف ، دولت مند ، سیاسی اور مذہبی طور پر اہمیت کے حامل لوگوں کے تحفظ کے لیے مار پیٹ ،اِغواء اور قتل سے بچائو کے لیے یا کسی نا معلوم حملہ آور کانشانہ بننے سے روکنے کے لیے محافظوں کی ایک معقول تعداد جس کا تعلق مسلح محافظوں کے یا پولیس کے دستے سے ہوتا ہے ، ایسے لوگوں کی حفاظت پر مامور کر دیئے جاتے ہیں جنہیں محافظ یا باڈی گارڈز کہتے ہیں۔ کچھ کم درجہ والی اہم شخصیات کی حفاظت کے لیے ایک یا دو محافظین متعین کیے جاتے ہیں۔ ان محافظین کی ذمہ داریوں کے متعلق عام طور پر ایک فلمی تصور ہے جبکہ حقیقت اس سے کچھ مختلف ہے۔ ان محافظوں کا کام ان شخصیات کے آنے جانے کے راستوں کا تعین کرنا ان راستوں اور جگہوں کو جہاں ان کا قیام ہو سکتا ہے یا جہاں وہ وقتی طور پر وہاں ٹھیرنا چاہتے ہیں ان جگہوں پر امکانی خطرات کا جائزہ لینا اور یہ بات یقینی بنانا کہ وہاں کوئی خطرناک صورت حال نہیں ہے محافظوں کی ذمہ داری ہے اُن لوگوں کے متعلق معلومات حاصل کرنا جن سے اس شخصیت کی ملاقات ہونی ہے یا ان کے ساتھ کوئی نشست منعقد ہونا ہے‘ اُن سواریوں کا معائنہ کرنا جن میں ان شخصیات کو سفر کرنا ہے اور ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے متبادل انتظامات کر رکھنا بھی ان کے فرائض میں شامل ہے۔ موجودہ دور میں یہ محافظ بہت سے تکنیکی ذرائع اور وسائل بھی اختیار کرتے ہیں جن سے حفاظت زیادہ یقینی اور بہتر ہو جاتی ہے ۔ مجمع کو ان شخصیات سے ایک مُناسب فاصلے پر رکھنا بھی ان محافظوں کی ذمہ داری ہے۔ مختصراً یہ مُحافظ جسمانی طور پر نہایت تندرست و توانا، تربیت یافتہ اور جدید اسلحے سے لیس انتہائی مہارت کے حامل ہوتے ہیں۔ انہیں ہر وقت چوکنّا رہنا پڑتا ہےاور اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو سکے اور اگر ہو بھی جائے تو اس پر فوراً قابو پایا جا سکے۔

Poetry

Pinterest Share