URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Bureaucrat افسر شاہی

English NameBureaucrat
Urdu Name نوکر شاہی ۔ بیورو کریٹ آفیسر

Description

تفصیل

کسی بھی سرکاری ادارے میں جو کارندے کام کرتے ہیں انہیں ضابطے اور قانون کا پابند اور ان کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے افسران ہوتے ہیں یہی افسران بیورو کریٹ یا’’پابندِ ضابطہ سرکاری افسر‘‘ کہلاتے ہیں افسران یا کارندوں کی یہ کوئی مخصوص قسم نہیں ہے بلکہ دراصل ایک مخصوص مزاج کا نام ہے یہ لوگ اپنے افسرانہ حقوق بھرپورطریقے سے استعمال کرتے ہیں اور کسی صورت اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ کوئی کام خلاف ضابطہ ہو سکے ماضی میں ان کا کام دفتر کی میز پر بیٹھ کرہوا کرتا تھا یعنی یہ اپنی جگہ سے اٹھ کر اپنے فرائض کی انجام دہی میں کہیں اور جانا خلاف شان سمجھتے تھے مگر موجودہ دور میں یہ افسران دفتروں کے علاوہ جائے وقوعہ پر بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ان کی ذمہ داریاں اور تعیناتی اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ ان کی فنی قابلیت اور انتظامی صلاحیت کیا ہے یہ کل وقتی ملازمہوتے ہیںیہ افسران عام طور پر اپنے اختیارات استعمال کرنے کے سلسلے میں بڑی حد تک آزاد ہوتے ہیں ادارے سے ان کی وفا داریاں غیر مشکوک ہوتی ہیں اور یہ اپنے افسرانِ بالا کے اختیارات استعمال کرنے میں بھی ہچکچاتے(عام طور پر ایسے حالات میں انہیں اپنے افسرانِ بالا کی حمایت اور آشیر باد حاصل ہوتی ہے) انہیں اپنی کارکردگی پر انعامات اور ترقیوں سے بھی نوازا جاتا رہتا ہے۔ ان کی ذمے داریوں میں بجٹ بنانا شماریاتی کوائف جمع کرنا اور کارکردگی کے رویوں اور نتائج کا اخذ کرنا شامل ہے۔

Poetry

Pinterest Share