URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Conferencier منتظمِ اجتماعات

English NameConferencier
Urdu Name ناظم پروگرام ۔مہتمم پروگرام ۔مُعلِن۔منتظمِ تقریب

Description

تفصیل

مُعلّن اس شخص کو کہتے ہیں جو کسی تقریب کے پروگرام کو ابتدا سے لے کر چلتا ہے اور اختتام تک پہنچاتا ہے۔ اس کے پاس تحریری طور پر پروگرام کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ یعنی کس ترتیب سے کیا پیش کیا جائے گا‘ کون پیش کرے گا اور کب پیش کرے گا وغیرہ وغیرہ۔ ایک مُعلّن کے لئے جہاں اس کی آواز کی خوبصورتی مطلوب ہے وہیں اس کا لہجہ‘ تلفظ‘ علمیت بالخصوص تقریب کے موضوع سے متعلق معاملات سے واقفیت نہایت ضروری ہے۔ مُعلّن بین السطور بہت سی وہ باتیں کہہ جاتا ہے جو حاضرین اور ناظرین سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں مگر پروگرام میں بوجوہ وہ باتیں شامل نہیں کی جاسکتیں۔ بعض اوقات یہ مُعلّن حالات کے پیش نظر تحریر شدہ پروگرام میں منتظمین کی مشاورت سے یا کبھی کبھی بغیر مشورے کے بھی تبدیلی کردیتا ہے۔ ایک کامیاب مُعلّن اپنے پروگرام کے دوران ایسے خوبصورت اور شائستہ جملے چست کرتا ہے کہ پورے کا پورا مجمع قہقہوں سے گونج اٹھتا ہے۔ یورپ میں Conferencier کو ایم سی (Master of ceremony) کا مترادف سمجھا جاتا ہے جو کیبرے کی تقریبات میں مُعلّن کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے۔ یہ نام 1920ء میں رائج ہوا اور اس شخصیت کے لئے یہ ضروری سمجھا جانے لگا کہ یہ سیاسی اور سماجی تبصرہ کرنے میں بھی مہارت رکھتا ہو۔ بعد ازاںنازیوں نے اس پر پابندی لگادی۔

Poetry

Pinterest Share