URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Cook باورچی

English NameCook
Urdu Name خانساماں ۔رکاب دار

Description

تفصیل

باورچی خانے میں کھانا پکانے کی ذمہ داری ادا کرنے والا شخص باورچی کہلاتا ہے۔صاحبِ ثروت خاندانوں میں یہ رواج عام ہے کہ ان کے گھر کی خواتین باورچی خانے میں کھانے پکانے کے کام نہیں کرتیں بلکہ ان کاموں کے لیے ملازم رکھے جاتے ہیں جن میں ایک باورچی بھی ہوتا ہے جس کا کام صرف کھانا پکانا ہے۔ باورچی خانے کے دوسرے کام کرنے کے لیے دیگر ملازمین ہوتے ہیں جو دراصل باورچی کے ماتحت اور اُس کے مدد گار ہوتے ہیں ۔ہر باورچی مخصوص کھانے پکانے میں مہارت رکھتا ہے اور اس کا اپنا مخصوص طریقۂ کار ہوتا ہے جسے عام طور پر وہ پوشیدہ رکھتا ہے یا کم از کم ایک آدھ ایسی خاص چیز ظاہر نہیں کرتا جو اس کے کھانے کو مخصوص لذت عطا کرتی ہے۔ موجودہ دور میں انگریزی کھانے ‘ چینی کھانے ‘ پاکستانی کھانے اور بہت سے دوسرے مقامی اور غیر مقامی کھانے پکانے کے باورچی خاص طور پر شہرت کے حامل ہوتے ہیں۔بڑی بڑی ہوٹلوں میں ان کو "شیف" یا "کُک" کا نام دیا جاتا ہے اور انہیں انتہائی معقول مُشاہَرہ اور سہولتوں کے ساتھ ملازم رکھا جاتا ہے ۔فی زمانہ یہ شیف(خواتین و حضرات) ہر ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام( کوکنگ شو) کرنے لگے ہیں جنہیں ناظرین میں خاصی پذیرائی حاصل ہے۔علاوہ ازیں باورچیوں بحری جہازوں میں بھی بڑی کھپت اور اہمیت ہوتی ہے۔ ان ماہر باورچیوں کو متَمَوّل گھرانوں میں " بٹلر" بھی کہا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share