URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Curator منتظمِ عجائب گھر

English NameCurator
Urdu Name رکھشکِ عجائب گھر ۔مُنصرمِ عجائب گھر

Description

تفصیل

اس اصطلاح کے لیے جو انگریزی لفظ استعمال کیا گیا ہے وہ( کیوریٹر)ہے جس کے معنی ہیں سماجی وراثت کے ادارے مثلاً آرٹ گیلری‘ میوزیم‘ لائبیریری وغیرہ کا منتظم۔ روایتی طور پر اس منتظم کا کام اس ادارے میں جمع کی جانے والی تحریروں کی تفسیر و تشریح کرنا یا کرانا ہے۔ اس طرح کی چھوٹی تنظیموں کے منتظم کی بنیادی ذمہ داری تحریروں ‘ تصویروں ‘ اور دوسری مادّی اشیاء کا حصول اور ان کی دیکھ بھال ہے یہ فیصلہ بھی وہ خود ہی کرے گا کہ اُسے کیا چیزیں خریدنی ہیں اس کی دیکھ بھال اور اس کی کاغذی کارروائی تحقیق کے مراحل اس کی پیکنگ اور لانے کا معقول بندوبست تعلیم یافتہ طبقے سے تحقیق کے حوالے سے رابطہ قائم کرنا مختلف نمائشوں اور سیمینارز کا اہتمام کرنااور عجائب گھروں کا قیام وغیرہ اس کی ذمہ داری ہے۔ ناظم کے علاوہ بہت سے دوسرے کارندے بھی ہوتے ہیں جو بغیر کسی معاوضہ کے رضاکارانہ طورپر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں مگرصرف ناظم کو اجرت دی جاتی ہے۔ اس طرح کے بڑے اداروں میں ناظم کا بنیادی کام ایک ماہرِ مضمون کی طرح ہے جس سے توقع کی جاتی ہے کے وہ مضمون پر تحقیق کر کے ادارے کی رہنمائی کرے گا۔ ان اداروں میں کئی ایسے ناظمین ہوتے ہیں جو اپنے اپنے موضوعات پر کام کرتے ہیں اوراپنے سربراہ ناظم کو اپنی تخلیقات و تحقیقات سے باخبر رکھتے ہیں۔جو بعد میں دوسرے ضروری اقدامات اٹھاتا ہے مثلاً انتظامی معاملات انشورنس وغیرہ۔

Poetry

Pinterest Share