URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Fisherman ماہِی گِیر

English NameFisherman
Urdu Name مچھیرا ۔صیّادِ سمک

Description

تفصیل

ہزاروں سال سے دنیا کے وہ تمام افراد جو سمندری ساحلوں کے قریب رہتے چلے آئے ہیں ان کی خاصی بڑی تعداد نے ماہی گیری کے پیشہ کو نسل در نسل اپنایا۔ اسی طرح مختلف جھیلوں اور دریاؤں کے کناروں پر آباد ہونے والوں کی خاصی بڑی تعداد نے اس پیشہ کو اپنایا۔ دنیا کی ایک بڑی آبادی آج بھی سمندری مخلوق کو بنیادی غذا کے طور پر استعمال کرتی ہے لہٰذا یہ پیشہ اب بھی دنیا بھر میں موجود ہے اور ارتقائے آدم کے ساتھ ساتھ اب جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ہورہا ہے۔ بہرحال یہ لوگ برادریوں/قبائل کی صورت میں خاص بستیوں میں رہنا پسند کرتے ہیں لہٰذا بڑی آسانی سے شناخت کرلیے جاتے ہیں۔ماہی گیری کا پیشہ صدیوں سے ان کی پہچان ہے۔ یہ برادریاں بھی عموماً نچلی سطح کے لوگوں میں شمار کی جاتی ہیں۔

Poetry

Pinterest Share