URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Fitter فِٹر

English NameFitter
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

لفظِ فِٹر انگریزی زبان کے لفظ فِٹ سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے فِٹ کرنے والا۔یہ ایک ایسا پیشہ ہے جس میں کسی مشین کے مختلف پرزوں کو جوڑنے کا کام کیا جاتا ہے۔ فٹر کا تعلق میکانیکی انجینئرنگ کے شعبے سے ہوتا ہے۔ عام طور پر مشینوں پر مددگار اور مزدور کی حیثیت سے کام کرنے والے کارکن مشین سے واقفیت حاصل کر لیتے ہیں اور کچھ عرصے بعد تجربہ حاصل کر کے فِٹر کے عہدے پر فائز کر دیئے جاتے ہیں۔ جو افراد براہ راست فِٹر مقرر کیے جاتے ہیں ان کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت میکانیکی شعبے کی ابتدائی سند(سرٹیفکیٹ) کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ لوگ عموماً مختلف مشینوں پر کام کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں مشینمیں استعمال ہونے والے پرزوں سے بخوبی واقفیت ہوجاتی ہے۔ اور یہ فِٹر ترقی کر کے اگلے مرحلے پرمکینک‘ اسسٹنٹ فورمین‘ فورمین یا بعض اوقات سب انجینئرز بھی ہوجاتے ہیں۔ بعض فٹرز اپنے تجربے کی بنیاد پر کسی ایک مخصوص مشین کے تعلق سے مہارت حاصل کر لیتے ہیں اور پھر بجائے ملازمت کے اپنا کاروبار شروع کر لیتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share