URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Singer گُلُوکار

English NameSinger
Urdu Name گویّا ۔ مُغنّی ۔ گیت کار۔

Description

تفصیل

ایک بہترین گیت یا نغمہ جس شعبہ سے تعلق رکھتا ہے اُسے "شعبۂموسیقی" کہا جاتا ہے اور اس شعبہ سے کئی افراد وابستہ ہوتے ہیں جن میں نغمہ نگار (شاعر)، سازندے ،موسیقار،وغیرہ شامل ہیں لیکن ان تمام افراد میں سب سے نمایاں کردار "گلوکار" کا ہے جو اپنی مدُھر آواز ، لے یا تان کے ذریعہ نغمہ کو اس قدر رسیلا اور پُر کیف بنادیتا ہے کہ اُس نغمہ کے بول سامع کے دل کی آواز بن جاتے ہیں اور اُس گلوکار کی آواز بے ساختہ سُننے والے پر بے خودی بھی طاری کردیتی ہے۔ ماہر گلوکار جو اپنے فَن پر عبور رکھتے ہیں ،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شُہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں اور پھر منہ مانگا معاوضہ طلب کرتے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند میں چند نام ور گلوکاروں اور گلوکارائوں نے اپنے فن کا سکہ بٹھادیاہے اور اُن کا فَن اُن کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دُنیا کےچند معروف ترین گلوکاروں میں مُکیش ، محمد رفیع،لتا منگیشکر،شمشاد بیگم،گِیتا دت،ہمنت کمار،طلعت محمود،نُورجہاں(ملکۂ ترنم)،روشن آراء بیگم(ملکۂ موسیقی)،مہدی حسن،جگجیت سنگھ ،آشا بھوسلے ،ملکۂ پُکھراج،نصرت فتح علی خاں،ناہید اختر،رونا لیلٰی(بنگلہ دیش)،شہناز بیگم ،مہناز،احمد رُشدی،عالمگیر،محمد علی شَہَکی،محمد افراہیم،آئرن پروین،اُمِ حبیبہ(مصر)،مائیکل جیکسن(امریکا) و دیگر نے اپنے فن کو بامِ عروج تک پہنچا دیا۔

Poetry

Pinterest Share