URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Doctor ڈاکٹَر

English NameDoctor
Urdu Name معالج۔طبیب۔حکیم حاذق۔نبض دان۔وید

Description

تفصیل

’’ڈاکٹر‘‘ انگریزی زبان کا لفظ ہے اور اُس شخص کو کہا جاتا ہے جس نے جدید (ایلوپیتھی) طِب میں مہارت حاصل کی ہو۔ مقامی طور پر ایک ڈاکٹر کے لئے ضروری ہے کہ اُس کے پاس ایم۔بی۔بی۔ایس کی ڈگری ہو۔ اس میدان میں بھی تخصص کی وجہ سے بہت وسعت پیدا ہوگئی ہے۔ جسم کے ہر عضو کے ماہرین، ڈاکٹری کی بنیادی سند حاصل کرنے کے بعد اُس عضو سے متعلقہ علاج معالجہ میں مہارت حاصل کرتے ہیں‘ بے شمار ماہرین کی موجودگی کے باوجود ہر شعبے میں تحقیق اور تجربے کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔ اگر لفظ ’’ڈاکٹر‘‘ کو اصطلاحی معنوں میں لیا جائے تو اس زمرے میں ہر علاج کرنے والا شامل ہو جائے گا۔ جن میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر، حکیم و طبیب اور آریوویدِک ڈاکٹر وغیرہ بھی شامل ہیں۔ علمی محاذ پر پی ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے افراد کو بھی ڈاکٹر کہا جاتا ہے۔ حالانکہ انسانی علاج و معالجے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ہاں! اُس کے مضمون کی حد تک ہم اُسے ڈاکٹر کہہ سکتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share