URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Chemical Elementsکیمیائی عناصر

Radium ریڈِیَم

English NameRadium
Urdu Name ایک شعائیہ دھات۔ریدیوم(عربی)۔رادیم(فارسی)۔ریڈیَم(اُردو) ۔
Element GroupAlkaline Earth Metals
Chemical SymbolsRa

Description

تفصیل

ریڈیم ایک خطرناک حد تک تابکار دھات ہے۔ اس کا جوہری وزن 226 اعشاریہ 5 اور جوہری نمبر 88 ے۔ 700 درجہ سنٹی گریڈ پر پگھلتا ہے اور بالکل سفید رنگ کا ہوتا ہے ۔ ریڈیم سے الفا شعاعیں نکلتی رہتی ہیں۔ جو دیکھی بھی جاسکتی ہیں ۔الفا شعاعوں کی رفتار روشنی کی رفتار کا پندرھواں حصہ ہوتی ہے جبکہ روشنی کی رفتار تقریبا ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ ہوتی ہے۔ اسے 1898ء میں مادام کیوری نے دریافت کیا تھا۔ یہ بہت کم یاب دھات ہے جس کی تابکاری کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یورنیم کے مقابلے میں اس کی تابکاری 100000 گنا ہے۔ ریڈیم کو طبی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا سکتا کیونکہ اس سے بیٹا شعاعیں نہیں نکلتیں ۔ جو طبی فوائد پہنچاتی ہیں۔ لیکن ریڈیم سے ایک گیس ریڈون لگاتار خارج ہوتی ہے جو طبی مقاصد کے لیے بڑی کارآمد ہے ۔ سرطان کے علان کے لیے ریڈون گیس بڑی موثر ہے اور یہ خیال غلط ثابت ہو چکا ہے کہ ریڈیم بھی سرطان کے علاج کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔ بلکہ ریڈیم تو سرطان پیدا کرتا ہے۔ حال میں ثابت کیا گیا ہے کہ سگریٹ کی راکھ میں ریڈیم پایا جاتا ہے اور اسی کے سبب سگرٹ کے عادی لوگوں میں سرطان کا مرض سگریٹ نہ پینے والے لوگوں کے مقابلہ میں زیادہ پایا جاتا ہے ۔ سرطان کے علاج کے لیے ریڈیم سے نکلنے والی گیس استعمال کی جاتی ہے۔ ریڈون گیس شیشے کی نہایت باریک نلیوں میں جمع کر لیتے ہیں جنہیں مریض کے گوشت میں سرطان زدہ حصے کے نزدیک چُھبو دیتے ہیں جس سے بیمار پٹّھے متاثر ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ سرطان ختم ہونے لگتا ہے ۔ صحت مند پٹھوں پر ریڈیم کم اثر کرتی ہے۔ ریڈیم سب دھاتوں سے زیادہ مہنگی دھات ہے۔

Poetry

Pinterest Share