English NameCow

Group of AnimalMammal

Pluralگائیں

Maleبیل

Femaleجی ہاں

Baby Animal's Nameبچھڑا ∕ بچھیا

Soundڈکرانا

No Urdu Nameگاو ( فارسی ، ہندی ) / گئو ماتا(سَنسکِرِت) / بَقَر (عربی) / گیّا(بنگالی،بِہاری) / فرغانج(تُرکی)

Image

Group of Animal 1ممالیہ

گائے گھریلو پالتو جانوروں میں سب سے مقبول ہے اور بڑی تعداد میں پالی جاتی ہے۔ ہماری زندگی میں گائے سے لحمیات کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں اس کے علاوہ دودھ اور اُس سے بننے والی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں نیز یہ بار برداری کے کام بھی آتی ہے۔علاوہ ازیں گائے چمڑے کے حصول کا ذریعہ بھی ہے ۔ اس کا گوبر بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا کے چند ممالک جن میں بھارت بھی شامل ہے ، گائے کو مقدس جانور کا رُتبہ حاصل ہے اور اسے "گئو ماتا" کہا جاتا ہے۔ دودھ اور لحمیات بطور غذا گائے سے حاصل کئے جاتے ہیں جبکہ طبی طور پر چیچک کی ابتدائی ویکسین بھی اسی کی رہینِ منت ہے۔ Bovinae خاندان میں گائے اور اس کی انواع کو امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ لغوی اعتبار سے کنایتاً سیدھے سادھے آدمی کو بھی"اللہ میاں کی گائے" کہا جاتا ہے۔

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter