URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Wolf بھیڑیا

English NameWolf
Group of AnimalMammal
Pluralبھیڑیئے / بھیڑیوں
Male جی ہاں
Femaleگُرگی
Baby Animal's Nameبگھیاڑو ۔ گُرگُو
Soundغُرّانا
No Urdu Nameگُرگ / سِیدو / بگھیاڑ / سرحان / ذئب
Imagehttp://www.flickr.com/photos/dennis_matheson/4333040740/
Group of Animal 1ممالیہ

Description

تفصیل

بھیڑیا ممالیہ جانور ہے جو Canidae خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور یہ کتے سے ملتا جلتا جانور ہے۔ بھیڑیا دنیا بھر میں پایا جاتا ہے مگر اب یہ محدود پیمانے پر شمالی امریکہ‘ یوریشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر جنگلوں‘ ٹنڈرا کے خِطّوں، ٹیگاس کے کھلے میدانوں اور پہاڑوں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جنوبی نصف کرّۂ ارض پر انسانوں نے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا اور ان پر قابض ہوگئے جس کی وجہ سے بھیڑیئے محدود ہوکر سمٹ گئے ہیں۔ بھیڑیئے کا وزن 25 سے 60 کلوگرام (50 سے 130 پونڈز) ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 1 سے 1.5 میٹر (40 سے 60 انچ) تک ہوتی ہے۔ اس کی دُم روئیں دار ہوتی ہے جو اس کی جسامت کی ایک تہائی ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share