English NameTiger

Group of AnimalMammal

Pluralشیروں

Maleجی ہاں

Femaleشیرنی

Baby Animal's Nameبلونگڑا ∕ شِبَل

Soundدھاڑنا ∕ ہونکنا ∕ بُنکارنا

No Urdu Nameپِلنگ / شُجاع / نَمر / اسَد

Image

Group of Animal 1ممالیہ

شیر Felidae خاندان کا رکن ہے جو Panthera خاندان کی چار ’’بڑی بلِّیوں‘‘ میں سب سے بڑا جانور ہے۔ شیر برِاعظم ایشیأ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔ درندوں میں یہ سرِفہرست ہے۔ یہ گوشت خور جانور ہے ۔ بڑی جسامت کے شیروں کی اقسام اب معدوم ہوتی جارہی ہیں۔ شیر کی کل لمبائی 3.3 میٹر (11 فِٹ) اور وزن 300 کلوگرام (660 پونڈز) ہوتا ہے۔ اس کے نوکیلے دانتوں کی لمبائی 4 انچ تک ہوتی ہے۔ شیر اپنی ہیئت سے ہی پہچان لیا جاتا ہے۔ اس کے جسم پر کسی حد تک سفید اور سُرخی مائل بھوری، ہلکی اور تیز رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں۔ شیروں کی اقسام میں "بنگال ٹائیگر" بہت مشہور ہے۔ بنگال ٹائیگر جسامت میں سائبرین شیر سے بڑا ہوتا ہے۔ شیر کی دیگر خصوصیات میں سے ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ شیرنی شکار کرتی ہے اور شیر شِکار کا خون پی کر ایک طرف کو ہٹ جاتا ہے،اس کے بعد شیر کا خاندان اُس شکار سے اپنے پیٹ کی آگ بُجھاتا ہے۔باقی ماندہ گوشت اور ہڈیاں دوسرے حیوانات کھاتے ہیں۔شیر بھر ے پیٹ کبھی کسی جانور کو شکار نہیں کرتا۔خود شکار کرنے کو ترجیح دیتا ہے اور بُڑھاپے میں بھی اپنے غار میں کسی شکار کا منتظر رہتا ہے۔کہتے ہیں "شیر منہ نہیں دھوتا"،اس مقولہ کو سُست بچّے اپنے مفاد میں نہ لیں کیونکہ شیر بہت بہادر اور انصاف پسند بھی تو ہوتا ہے۔ شیر پورے سال میں ایک مرتبہ شیرنی کے پاس جاتا ہے اور شیرنی ایک جھول میں ایک ہی بلونگڑا جنم دیتی ہے۔ شیر کی ایک مکمل خانگی زندگی ہے۔وہ خاندانی نظام کو ترجیح دیتا ہے۔

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter