English NameMongoose

Group of AnimalMammal

Pluralنیولے / نَیولوں

Maleجی ہاں

Femaleنِیوَلن ۔ نَیولی

Baby Animal's Nameجِرو

Soundچِنکارنا ∕ چنکراہٹ ∕ غراہٹ

No Urdu Nameمار خور ۔ نَمَسِ‌ هندى (فارسی اصطلاح) ۔ النمس / نَمَس (عربی)۔ راسو ۔ نول(گورمکھی) ۔ سرغوب(عربی) ۔ مِیتھرو سرہاری(ہندی قدیم / سَنسکِرِت) ۔ سُرَب بَھکشَک (پالی)

Image

Group of Animal 1ممالیہ

نیولا Herpestidae گروہ کا رکن ہے جو بِلّی کی طرح گوشت خور جانور ہے۔ یہ ایشیا، افریقہ، جزائرِ غرب الہند اور جنوبی یورپ کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ نیولے کو 30سے زائد اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ عموماً ایک سے چار فٹ لمبا ہوتا ہے۔ نیولے کے کان چھوٹے اور بیضوی ہوتے ہیں جبکہ منہ لمبوترا ہوتا ہے۔ نیولے کی ٹانگیں چھوٹی اور دُم لمبی ہوتی ہے۔ زیادہ تر نیولے خاکی، بھورے اور چتکبرے ہوتے ہیں۔ نیولے کی خوراک میں کیڑے مکوڑے، کیکڑے، حشرات الارض اور دوسرے چھوٹے موٹے جاندار شامل ہیں۔ کبھی کبھار یہ انڈے اور پھل وغیرہ بھی کھاتا ہے۔ نیولا اپنی لڑنے کی صلاحیت، جو زہریلے سانپ سے ہوتی ہے ، کے سبب بہت مشہور ہے۔ نیولا اُس لڑائی کے لئے بہت موزوں ہوتا ہے کیونکہ یہ نہایت پُھرتیلا، چُست و چالاک اور مستعد ہوتا ہے اور اس میں مزاحمت کی قوت بھی موجود ہوتی ہے جو زہریلے سانپ کو زیر کردیتی ہے۔ سانپ اور نیولے کی دُشمنی ازل سے مشہور ہے۔

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter