English NameCamel

Group of AnimalMammal

Pluralاونٹ ∕ اونٹوں

Maleجی ہاں

Femaleاونٹنی

Baby Animal's Nameحَوَار

Soundبلبلاہٹ ∕ کَٹراہٹ(غالباً یہ آواز دانتوں کو پیسنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے)

No Urdu Nameشُتَر ۔ ناقہ

Image

Group of Animal 1ممالیہ

اونٹ سُم دار اور عظیم الجثہ قد آور جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے جو Camelus خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی پُشت پر موجود کوہان اس کو دیگر جانوروں سے نمایاں کرتا ہے۔ اونٹ کو "صحرا کا جہاز" بھی کہا جاتا ہے۔ اونٹ کی دو اقسام مشہور ہیں، پہلی قسم ’’ناقہ‘‘ یا "عربی اونٹ" کہلاتی ہے اور اس کا ایک کوہان ہوتا ہے جبکہ دوسری قسم جو مغربی ایشیا کے صحراؤں میں پائی جاتی ہے اس کے دو کوہان ہوتے ہیں اور Bactrian Camel یا سرد صحرائی اونٹ کہلاتے ہیں۔ اونٹ کی یہ دونوں اقسام پالتو ہیں نیز دودھ اور گوشت کی فراہمی کا ذریعہ بھی ہیں۔ اونٹ کی کھال بھی تجارتی حوالے سے نہایت کارآمد ہے جس کی اُون کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔ ایک اونٹ کی اوسط عمر تقریباً 40-50 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ ایک جوان اونٹ کاندھوں تک 1.85 میٹر (6 فِٹ 1 انچ) تک اونچا ہوتا ہے اور کوہان سے 2.15 میٹر (7 فِٹ 1 انچ) بلند ہوتا ہے۔ کوہان جسم سے 30 انچ (76.20 سینٹی میٹر) اوپر کو اُٹھا ہوتا ہے۔ ایک اونٹ کی اونچائی کوہان کے علاوہ 1.85میٹر (6فِٹ 1اِنچ) تک ہوتی ہے جبکہ کوہان کی اونچائی تقریباً سوا دو میٹر (2.15) یعنی 7سات فِٹ ایک انچ تک ہوسکتی ہے۔

Android app on Google Play
iOS app on iTunes
googleplus  twitter