URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Religionمذہب

Shinto شنٹو مذہب یا کاما نوشی

Name In EnglishShinto

Description

تفصیل

جاپان کا یہ مذہب قبل مسیح سے ’’دیو آتماؤں‘‘ کا مذہب کہلاتا ہے۔ شنٹو کا مطلب ہے جاپانیوں کا نادیدہ روحانی ہستیوں اور طاقتوں کے لئے اپنے آپ کو وقف کردینا ہے جسے کامی (Kami) کہتے ہیں جس کا مطلب مقدس اور مختلف مذہبی رسومات کے ہیں شنٹو کا لفظ چائنیز زبان کے لفظ Shen سے لیا گیا ہے۔ جس کا مطلب خدا کی وجود ہے اور تاؤ (Tao) کا مطلب ہے راستہWay تو شنٹو کا مطلب ہوا روح کا راستہ Way of the Sprit ہے جاپانی لوگ شنٹو کو خاص طو رپر مذہب کے ہی معنوں میں لیتے ہیں۔ شنٹو کا مذہب کا مرکز زیادہ تر جاپان کی ہی سرزمین ہے۔ اس مذہب کے خدائی عقیدہ کو ماننے والے بالواسطہ دیوی اور دیوتاؤں کے روپ میں خدا کو تلاش کرتے ہیں۔ بادشاہ کو خدا کا اورات سمجھتے ہیں اسی لئے انسان کو حقیقی انسانیت اور شرافت کی تعلیم دیتے ہیں اپنے اندر سچائی‘ ایمانداری‘ رحم اور اخلاق پیدا کرنے پر زور دیتے ہیں۔ کچھ مفکرین انسانی شخصیت کے ہی ایک سلسلے میں لافانی سمجھتے ہیں اور اسی کو وہ Sprit or Soul کا نام دیتے ہیں۔ اس مذہب کے پیروکار سورج‘ پہاڑ اور درختوں کی پوجا کرتے ہیں۔ بے شمار دیوی اور دیوتاؤں کی پوجا سینکڑوں مقامات تیرتھ گاہوں سے کی جاتی ہے۔ شنٹو مذہب میں صفائی پر بہت زور دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈبلیو ای گریس اپنی کتاب جاپان کے مذاہب (The Relegion of Japan) میں لکھتا ہے کہ اس مذہب میں خدا کے احکامات میں سب سے بلند یہ ہے کہ انسان اپنے جسم کی صفائی رکھے۔ جسم کی صفائی سے روح خود بخود دھلتی رہتی ہے۔ شنٹو مذہب ایک محدود مشنری عمل ہے لیکن کبھی کبھی اپنے ملک سے باہر بھی اس کی تبلیغ کی جاتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share