Description
تفصیل
حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گیارہ بیٹے تھے جن میں سے آٹھ لڑکوں کی اولادیں’’عابدی‘‘ کہلاتی ہیں۔ یہ نسلیں شیعہ اور سُنّی ہر دو فرقوں میں پائی جاتی ہیں۔ (عابدی: عربی) نام، ایک خاندانی نسبت ہے جو آلِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہلاتی ہیں اور ان کا سلسلۂ نسبت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے ہوتا ہوا سبطِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جاملتا ہے۔ امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کا خطاب ہے، اصل نام علی ابن حسین ابن علی ابنِ ابی طالب ہے۔