URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dengue Fever ہڈی توڑ بخار ∕ لنگڑا بخار

English NameDengue Fever
No name in Urdu گٹھیا

Description

تفصیل

یہ ایک قسم کا شدید معیادی بخار ہے جو اکثر وبا کی شکل میں پھیلتا ہے۔ اس میں ہڈیوں اور جوڑوں میں سخت درد ہوتا ہے اور جسم پر سُرخ دھبے نمودار ہو جاتے ہیں۔ یہ بخار بہت جلدی پھیل جاتا ہے۔ اس کا سبب بھی ایک قسم کا چھوٹا جرثومہ ہے جو مچھر کے ذریعے دوسرے صحت مند اشخاص تک پہنچتا ہے۔ تین سے پانچ یوم تک یہ مرض جسم میں مخفی رہتا ہے پھر آہستہ آہستہ سردرد شروع ہوتا ہے، جوڑوں اور عضلات میں شدید درد ہوتا ہے، پھر بخار تیز ہونے لگتا ہے۔ مرض کا دورہ سات یا آٹھ دن تک رہتا ہے اور مریض میں شدید کمزوری پیدا کر دیتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share