URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Obesity موٹاپا / مُٹاپا

English NameObesity
No name in Urdu فربہی

Description

تفصیل

موٹاپا اکثر بسیار خوری کا نتیجہ ہوتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں، بعض لوگ زیادہ کھانے کے باوجود موٹے نہیں ہوتے۔ اس کا مطلب ہے کہ بعض لوگوں میں قدرتی طور پر موٹا ہونے کی خصوصیت پائی جاتی ہے۔ موٹاپا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ موٹاپے سے فالج‘ ذیابیطس‘ بلڈ پریشر‘ پِتّے کی پتھری‘ کمر اور جوڑوں میں درد وغیرہ ہوسکتے ہیں۔ چالیس سال بعد موٹا ہونے کا رجحان شروع ہوجاتا ہے۔ شادہ شُدہ مردوں میں توند نمودار ہونے کی عام شکایت ہے جو دفتری کام کی وجہ سے نمودار ہوتی ہے۔دفتری ورزشوں کے ذریعہ سے مُٹاپے جیسے عذاب اور قیامت سے بچا جا سکتا ہے۔دل کو مُٹاپے کے مریضوں کے جسم میں خون کی روانی کے لیے دو گُنا اور تین گُنا زیادہ کام کرنا پڑتا ہے ، نتیجتاً فربہ افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share