URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Jacket جیکٹ

English NameJacket
Urdu Name غلافی کوٹ / کُرتی / جیکٹ
Image

Description

تفصیل

ٹھنڈ اور ہوا سے محفوظ رکھنے والا ایک بہترین لباس جو جسم کے اوپری حصوں کو مکمل ڈھانپتا ہے۔ عموماً پوری آستینیں ہوتی ہیں جن میں کف جُڑے ہوتے ہیں۔ جن ممالک میں بارشیں یا برف باریاں خوب ہوتی ہیں وہاں اس جیکٹ میں گردن کی پشت پر ایک اونی یا چمڑے کا کنٹوپ بھی سی دیا جاتا ہے تاکہ جب بارش یا برف باری ہو تو اس کنٹوپ کو سر کے اوپر منڈھا جاسکے۔اکثر اس لباس کو سفر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گرم موسم میں استعمال کے لئے ہلکے کپڑے کی جیکٹیں ہوتی ہیں اور سردیوں میں چمڑے یا پیراشوٹ کپڑے سے بنائی جاتی ہیں۔ موٹر سائیکل سوار ہوا کے شدید دبائو سے بچنے کے لیے اس کو نہایت ذوق و شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ یہ لباس اس وقت ساری دنیا میں مقبول ہے۔ جدید تراش خراش کے جیکٹ مغربی دنیا سے درآمد کیے جاتے ہیں لیکن مشرقی ممالک میں بھی یکساں مقبول ہیں۔

Poetry

Pinterest Share