URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Jinnah Cap جناح کیپ

English NameJinnah Cap
Urdu Name فَر والی قراقلی ٹوپی
Image

Description

تفصیل

جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا تو اس کے بانی محمد علی جناح نے پاکستان کے عوامی لباس کو متعارف کرایا جس میں ایک مخصوص قسم کی ٹوپی بھی شامل تھی۔ یہ مٹیالے رنگ کی بھیڑ کی کھال سے بنی ہوئی ٹوپی تھی جسے جناح کیپ کا نام دیا گیا۔ بعد میں اس قسم کی ٹوپیاں عام اون کے استر سے بھی بنائی جانے لگیں اور شرفاء کے بڑے طبقہ نے اس کو اپنایا۔ آج بھی اس ٹوپی کو پاکستانی لباس کا ایک حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ بھی اسے اپنی پہچان قرار دیتی ہے اور اکثر اسکاؤٹس بھی اس ٹوپی کا استعمال کرتے ہیں۔جناح کیپ کو پاکستان کی تاریخ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے علاوہ پاکستان کے دوسرے صدر فیلڈ مارشل محمد ایّوب خان نے پہلی مرتبہ پہنا تھا۔

Poetry

Pinterest Share