URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Peach آڑو

English NamePeach
Pluralآڑو / آڑووں
Colorزردی مائل سُنہرا / ہلکا سبز / نارنجی
Seasonموسمِ بہار کے آخر سے موسمِ سرما تک
Typeخوبانی خاندان کے پھل
Urdu Name شفتالو/ خوک
Image

Description

تفصیل

آڑو چین کا ایک معروف پھل ہے جو ایک خاص قسم کے درخت پر لگتا ہے جس کے پتّے مخروطی ہوتے ہیں اور آڑو اُن پتّوں کے درمیان لگتا ہے۔آڑو کے چھلکے پر نرم رُواں پایا جاتا ہے جو پھل پکنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتا جاتا ہے۔ آڑو خوش ذائقہ اور رسیلے گودے والا ہوتا ہے۔ اس کے درخت کے پتّے سدا بہار نہیں ہوتے‘ کیوں کہ موسم بدلنے کے ساتھ یہ پتّے جھڑ جاتے ہیں۔ آڑو کا درخت 4-10 میٹرز تک بلند ہوتا ہے۔ جب کہ اس کا پھل زردی مائل سُنہرا، ہلکا سبز یا سُرخ ہوتا ہے۔ یہ ایک معطر پھل ہے۔ آڑو کا چھلکا انتہائی نرم ہوتا ہے اور ہلکی سی رگڑ سے ہی اُتر جاتا ہے۔ پکے ہوئے آڑو میں عُنّابی رنگ کی گہری لکیروں والی انتہائی خوب صورت گٹھلی ہوتی ہے جس کی جسامت تقریباً 1.3-2 سینٹی میٹرز تک ہوتی ہے۔

Poetry

Pinterest Share