URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Quince سَفَر جَل

English NameQuince
Pluralسفر جلوں / سفر جلے
Colorسُنہرا / زرد
Seasonموسمِ خزاں
Typeامرود یا ناشپاتی خاندان کا ایک پھل،تاثیر میں سرد و خشک ہے
Urdu Name بِہی(اُردو) / سفر جل (عربی)
Image

Description

تفصیل

بِہی Cydonia نسل سے تعلق رکھنے والا ایک پھل ہے اور یہ جنوب مغربی ایشیا کے گرم مرطوب علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔ بہی یا سَفر جَل کا درخت 5-8 میٹرز بلند اور 4-6 میٹرز چوڑا ہوتا ہے۔ یہ ناشپاتی اور امرود کی طرح گودے دار پھل ہے۔ پکنے کے بعد اس کا رنگ چمکدار سُرخی مائل سُنہرا ہوجاتا ہے اور اس کی شکل ناشپاتی کی طرح ہوجاتی ہے ۔ بِہی 7-12 سینٹی میٹر لمبا اور 6-9 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ کچّا پھل ہرے رنگ کا ہوتا ہے اور اس پر گہرے سلیٹی اور سفید رنگ کا رُواں بھی پایا جاتاہے۔ خزاں کے موسم میں بہی کا پھل پکتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share