URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Grey سَلیٹی

English NameGrey

Description

تفصیل

انگریزی زبان میں Slateپتھر کی تختی کو کہتے ہیں جو گہرے سُرمئی رنگ کی ہوتی ہے ۔اسی کی رنگت سے یہ رنگ وابستہ ہے۔فارسی زبان میں اس رنگ کو " خاکستری" اور عربی زبان میں اسے "رمادی (لون)" رنگ بھی کہا جاتا ہے۔ 700 ق۔م کے دور میں انگریزی زبان میں اس گہرے سُرمئی رنگ کو "سلیٹی" رنگ کے نام سے شامل کیا گیا ، تاہم ساتھ ساتھ اسے "گِرے" یعنی سُرمئی رنگ بھی کہا گیا۔اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سُرمئی ، گہرے سُرمئی اور سلیٹی رنگ میں کوئی فرق نہیں جبکہ بنیادی رنگوں (RGB) کے ملاپ سے بھی یہی سُرمئی یا سلیٹی رنگ ظاہر ہوا جسے سیاہ رنگ سمجھا گیا۔اس رنگ کو برطانیہ ، آسٹریلیا ،کینیڈا ، آئر لینڈ ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں Grey کے اسپیلنگ (ہجّوں) سے لکھا گیا جبکہ امریکا اور پھر بیسویں صدی عیسوی میں اس رنگ کو یونائیٹڈ کنگڈم (U.K) کے علاقوں میں GRAY کے اسپیلنگ سے متعارف کروایا گیا۔ویب سائٹس پر استعمال ہونے والے رنگوں میں سُرمئی رنگ کے 254 شیڈز استعمال کیے جاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share