URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dams of Pakistanپاکستان کے ڈیم

Gomal Dam گومل ڈیم

English NameGomal Dam

Description

تفصیل

جنوبی وزیرستان (آزاد قبائلی علاقہ) میں دریائے گومل پر اس بند کو تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کی تعمیرات 2002ء سے شروع کی گئیں۔ اس بند کی اونچائی 133 میٹر (43714) رکھی گئی ہے۔ پانی کے اسٹوریج کی گنجائش : 1,140,000 ایکڑ فیٹ ہے۔ متوقع آبپاشی برائے زرعی زمین : 1,63,000 ایکڑ متوقع ہائیڈرو جنریشن پاور : 17.4 میگاواٹ تخمینہ برائے لاگت : 4.388 ملین روپے اس کی تعمیر کے لئے چائنیز فرم سے واپڈا WAPDA نے معاہدہ کیا ہے اور تعمیر جب تکمیلی مرحلے کے قریب تھی تو 2010ء کے سیلاب کے بعد نامساعد حالات کی بنا پر روک دیا گیا تھا۔ بعدازاں اپریل 2011ء میں جاکر اس کی تعمیر مکمل ہوئی اور پہلے مرحلے میں اس کے ذخیرہ آب میں پانی جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Poetry

Pinterest Share