URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Aaloo Ghost آلو گوشت

English NameAaloo Ghost

Description

تفصیل

گوشت کا سالن بنانے میں " آلو گوشت"سب سے آسان اور من پسند کھانا کہلاتا ہے۔ برصغیر اور مشرقی ممالک میں اکثر و بیشتر ہر علاقہ میں مقبول عام ہے۔ اس میں بُھنا ہوا طریقۂ کار بھی استعمال کیا جاتا ہے ورنہ شوربہ رکھا جاتا ہے۔ روٹی کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اُبلے ہوئے سادہ چاولوں (خُشکہ) کے ساتھ بھی اپنی لذّت اور خوشبو کو دوبالا کردیتا ہے۔آلو گوشت کا وطن شمالی ہند کے علاقے قرار پائے جہاں یہ نذر نیاز ، شادی بیاہ ،میلاد مولود کی محفلوں کا خاص کھانا تھا اور اس کے ساتھ تنّوری خمیری روٹی اس سالن کے ذائقہ کو بھرپور طریقہ سے اُجاگر کیا کرتی تھی۔ عہدِ مغلیہ میں آلو گوشت کو میٹھے چاولوں تک کے ساتھ کھایا گیا ہے اور متنجن کے بنیادی قورمے میں آلو اور گوشت کا استعمال کیا گیا۔یعنی یخنی کے طور پر بھی اور خُشک میووں کے ساتھ قورمہ بنا کر بھی۔روس کے علاقوں میں بھی آلو گوشت پسندیدہ ڈش مانی جاتی ہے اور دُنیا کے تقریباً ہر ریستوران میں آلو اور گوشت کا ایک ساتھ استعمال اس کھانے کی غذائیت سے بھرپور ہونے کی ضمانت دیتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share