URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Aalu Bhara Paratha آلو بھرا پراٹھا

English NameAalu Bhara Paratha

Description

تفصیل

آلو کا بُھرتا جس میں معمولی نمک اور لال مرچ، پیاز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے، ہری مرچ اور دھنّیا شامل ہوتا ہے۔ آٹے یا میدہ سے تیار کردہ دو چھوٹی روٹیوں کے درمیان اس آمیزے کا کچھ حصّہ رکھ کر،روٹی کے کنارے دبا کر بیلن کی مدد سے گول روٹی بیل کرکے سیدھے توے پر تھوڑے سے روغن کے ساتھ پراٹھے کی طرح تَلی جاتی ہے۔ آلو بھرا پراٹھا تیار ہو جاتا ہے جس کے اندر آلو کا بھرتا اپنی تمام تر لذّت کے ساتھ کھانے کا لُطف دوبالا کردیتا ہے۔ عموماً کسی چٹنی ،اچار یا میٹھے دہی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ بسااوقات بغیر کسی اور شے کے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نہایت لذیذ پراٹھا ہے۔ (تحقیق : کیا آپ حضرات یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ میری بیگم نے ساری زندگی مجھ سے باورچی خانے میں ملاقات کی یا میرا بوریا بستر کچن تک محدود رکھا؟

Poetry

Pinterest Share