URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Beef Paey بیف پائے ( گائے یا بھینس کے پائے)

English NameBeef Paey

Description

تفصیل

مشرقی روایتی کھانوں کی مزےدار، ہر دلعزیز اور مقبول ڈِش ہے۔ عموماً اس میں بھینس یا گائے کے پائے بڑی محنت سے تیار کیے جاتے ہیں۔ نَلیوں اور مغز کی آمیزش پایوںکو مزید مزیدار، خوش ذائقہ اور پُرلُطف بنا دیتی ہے۔ بعض افراد اس میں بونگ کا گوشت بھی شامل کرکے اس کا لُطف دوبالا کرتے ہیں۔پاے نہایت محنت، توجہ اور اہتمام کے ساتھ تیّار کیے جاتے ہیں۔اب تو دُنیا بھر کے ہوٹلوں میں دستیاب ہیں۔موسم سرما میں گھروں میں بھی نہایت اہتمام کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں اور خمیری تنّوری روٹی کے ساتھ کھائے جاتے ہیں۔ پائے رات بھر پکائے جاتے ہیں اس لیے اچھی طرح بھوننے کے باوجود ایک ہِیک سالن میں موجود ہوتی ہے۔پایوں کا شوربہ قطعی گاڑھا نہیں ہوتا ،مزید براں پایوں کے ڈونگے یا پلیٹ پر کچھ سبز مسالے مثلاً ہری مرچ، دھنیا، پودینہ، باریک کتری ادرک اور کٹے ہوئے لیموئوں کا رَس اور تَلی ہوئی پیاز چھڑک دی جاتی ہے ،پھر اس لوازمہ کو گرما گرم خمیری روٹی کے ساتھ تناول فرمایا جاتا ہے۔کچھ افراد اپنی پسند کے مطابق تافتان یا شِیرمالوں سے پاے کھاتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share