URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Seikh Kabab سیخ کباب

English NameSeikh Kabab

Description

تفصیل

مشرقی کھانوں میں سیخ کباب کی مقبولیت ہمیشہ سے مسلّمہ رہی ہے۔ بنیادی طور پر یہ گائے یا بَچھیا کے قیمے سے تیار کیے جاتے ہیں ۔اِن کبابوں کا قیمہ خاص مسالے مِلا کر تیار کرنا ہی اصل فن ہے۔ قیمہ میں مختلف اشیاء اور گرم مسالوں کا تناسب برقرار رکھنا اور انہیں قیمہ کے ساتھ گوندھنا ہی مہارت ہے۔ پھر اس تیار شُدہ قیمہ کے گولے بنا کر آہنی سیخوں میں گونتھا جاتا ہے، پھر دھاگے کے ذریعہ لپیٹا جاتا ہے۔ ایک لمبے چولہے میں کوئلے ڈال کر دہکائے جاتے ہیں اور پھر کباب لگی سیخیں چولہے پر مُناسب فاصلوں سے رکھ کر انہیں سینکا جاتا ہے۔ اس عرصہ میں دستی پنکھے کے ذریعہ انگاروں کو مسلسل ہوا دیتے رہتے ہیں تاکہ کباب ہر طرف سے اچھی طرح سِنک جائیں۔اس مقصد کے لیے کبابی سِیخوں کا رُخ تبدیل کرتا رہتا ہے تاکہ کباب اچھی طرح سِنک جائیں۔ یہ کباب پیاز کے لچّھوں ،سبز مرچوں اور املی کی چٹنی و سلاد کے ہمراہ مانڈہ چپاتی یا پراٹھوں کے ساتھ کھائے جاتے ہیں اور کھانے کے لطف کو دوبالا کردیتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share