URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Pakistani Dishesپاکستانی ڈشز

Chana Pullao چَنا پُلاؤ

English NameChana Pullao

Description

تفصیل

کابلی چَنوں اور چاول کے ساتھ یہ پلاؤ تیار کیا جاتا ہے۔ گھروں میں یہ سادہ پلاؤ کی صورت میں تیّار کیا جاتا ہے جسے مُرغ کے شوربہ والے سالن کے ساتھ نہایت رغبت کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ چَنا پلاؤ کی تیاری بھی عموماً یخنی پلاؤ کے انداز میں ہی کی جاتی ہے۔ بڑی بڑی درگاہوں پر اس کی دیگیں نذر نیاز کے طور پر بھی تقسیم کی جاتی ہیں اور گھروں میں "تبرّک" کے طور پر کھائی جاتی ہیں۔ بعض تہواروں ، مثلاً شبِ برآت یا دس محرم الحرام ( یومِ عاشور) کے مواقع پر نذر نیاز کے لیے اسی پکوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عیدِ میلاد النبی صلى الله عليه وسلم کی تقریبات میں بھی عموماً اسی ڈش کا رواج ہے تاہم گوشت کے پلاؤ یا بریانی زردے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ چَنا پلاؤ برصغیر کا مقبول کھانا ہے اور مخصوص تقریبات کی جان سمجھا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share