URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Poetic Termsشاعرانہ شرائط

مَسَمَّط

English Word

Description

تفصیل

یہ تسمط سے مشتق ہے اس کے لغوی معنی موتی پرونے کے ہیں۔ اصطلاح میں مسمط اس نظم کو کہتے ہیں جس میں متعدد بند ہوتے ہیں اور ہر بند میں متعدد مصرے ہوتے ہیں۔ بند کے مصرعوں کی تعداد کی رُو سے مسمط کی کئی قسمیں ہو جاتی ہیں۔ مثلاً تین تین مصرعوں کے متعدد بندوں کی نظم کو ’’مثلث‘‘ کہتے ہیں اور چار چار مصرعوں کے بند والی نظم کو مربع، اسی طرح پانچ پانچ مصرعوں اور چھ چھ مصرعوں کے بند والی نظم علی الترتیب ’’ مخمس‘‘ اور ’’ مسدس‘‘ کہلاتی ہے۔ سات سات ‘ آٹھ آٹھ ‘ نو نو اور دس دس مصرعوں کے بند بھی ہوتے ہیں جن کی بنا پر ان نظموں کو علی الترتیب ’’مسبع‘‘ ’’ مثمن‘‘ ‘ ’’مستع‘‘ اور ’’ مغشر‘‘ کہتے ہیں ۔ مگر اردو میں مسدس تک ہی رائج ہے۔

Poetry

Pinterest Share