URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Musical Instrumentsموسیقی کے آلات

Santoor سنتُور

Name In EnglishSantoor
Urdu Name شتا تنتری / سو تارا
Pluralsسنتُورے/سنتوروں
Image

Description

تفصیل

سنتُور سو(١٠٠) تاروں پر مشتمل،ایک معروف آلۂ موسیقی ہے۔سَنتُور کو "کشمیر": کا عوامی ساز بھی کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے سے ہندُ ستان میں بھی اس ساز کو ’’شتا تنتری وینا‘‘ یا ’’سو تاروں والا سِتار‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ سنتُور میپل (maple) یا اخروٹ کے درخت کی لکڑی سے بنایا جاتا ہے۔ اس کی شکل مثلث غیر متوازی الاضلاع نما ہوتی ہے۔ اس کے تار اسٹیل کے ہوتے ہیںتاہم کچھ جدید اقسام میں سُنتُور میں نائلون یا مضبوط پلاسٹک کے تار بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ سنتُور کے تاروں کو اخروٹ کی دو مُڑی ہوئی لکڑیوں سے بجایا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share