URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Plants & Treesپودے اور درخت

Mulberry Tree شہتوت کا درخت

English NameMulberry Tree
Urdu Name تُوت کا درخت
Image

Description

تفصیل

شہتوت کا درخت پت جھڑی نسل سے تعلق رکھتا ہے جس کی 10-16 اقسام پائی جاتی ہیں۔ یہ درخت جوانی میں (ابتدائی دنوں) تیزی سے بڑھتا ہے مگر جلد ہی اس کی نمو سُست ہوجاتی ہے اور بہت کم ہی یہ درخت 10-15 میٹر کی اونچائی تک پہنچ پاتا ہے۔ اس کے پتّے لگاتار یکے بعد دیگرے (Alternate)، گوشہ دار اور سادہ ہوتے ہیں۔ اس کے پھل مختلف النوع ہوتے ہیں جن کی لمبائی 2-3 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ جب یہ پھل کچّے ہوتے ہیں تو ان کا رنگ سفید یا سبز سے ہلکا پیلاہوتا ہے اور ان کے کنارے گلابی ہوتے ہیں۔ پھلوں کے پکنے کے عمل کے دوران ان کا رنگ سُرخ ہوتا ہے جو پکنے پر گہرے اُودے سے سیاہ ہو جاتا ہے اور اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share