URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Red chilli 7500 لال مرچ

English NameRed chilli 7500
Image

Description

تفصیل

لال مرچ یا سُرخ مرچ کا استعمال7500 قبل مسیح سے کیا جارہا ہے۔اس کے پودے پر سُرخ پھل لگتا ہے جو کسی حد تک گول ہوتا ہے اور ذائقہ میں انتہائی تیکھا ہوتا ہے۔یہی گول سُرخ مرچ سُوکھ کر خُشک ہو جاتی ہے اور "ثابت مرچ" کہلاتی ہے لیکن تازہ سُرخ مرچ جو مخروطی ہوتی ہے ، اُس کی شکل وہی ہے جیسی ہری یا سبز مرچ کی ہوتی ہے۔ لال مِرچ کا ذائقہ تِیکھاہوتا ہے اور یہ بطور ہرا مسالا ہنڈیا میں شامل کی جاتی ہے۔ اس کے اندر زردی مائل چھوٹے چھوٹے بیج ہوتے ہیں جنہیں "پلپ" بھی کہا جاتا ہے۔لال مرچ کو تلہار مرچ بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کی تیزی مشہور ہے۔ لال مرچ، ثابت ‘ خُشک کُٹی ہوئی یا کَتری ہوئی ہنڈیا میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا سفوف بھی تیّار کیا جاتا ہے جو دوسرے پِسے ہوئے مسالوں کے ساتھ کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مشرقی کھانوں کا لازمی جُزو ہے جبکہ مغربی دنیا میں بھی مرچ شوق سے استعمال کی جاتی ہے،میکسیکو واحد امریکی ریاست ہے جہاں کے باشندے ہری مرچ اور لال مرچ کے شیدائی ہیں ،وہ آلو گوشت کھاتے ہیں،قورمہ پکاتے ہیں اور بھُٹّے کھاتے ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ میکسیکو میں رومی حکمراں اور دُنیا بھر سے سیّاح آتے رہے اور اپنے ساتھ مختلف سوغاتیں لاتے رہے۔روس میں مرچوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اب تو لندن کے گھرانوں میں بھی حلیم اور نَہَاری خوب کھائی جاتی ہے۔ گذشتہ دنوں انڈیا کی معروف مُغیَّنہ آشا بھوسلے نے انگلینڈ اور دُبئی میں اپنا ریستوران قائم کیا تو انگریزوں نے تمام مشرقی کھانوں کا آرڈر دیا۔ مرچ میں طبّی نکتۂ نظر سے بھی کچھ فائدے مُضمر ہیں۔یہ انسانی خُون میں سُدّے نہیں بننے دیتی اور جِلد پر دھبّے بھی نہیں پڑتے۔دورانِ خون کو رواں رکھتی ہے لیکن واضح رہے کہ "کثرتِ استعمال" ہر شے کا مُضر ہے۔اعتدال سکون و اطمینان کی پہلی شرط ہے۔

Poetry

Pinterest Share