URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Spices & Herbsمصالحے اور جڑی بوٹیاں

Holy Basil تُلسی

English NameHoly Basil
Image

Description

تفصیل

سَنسکِرت زبان میں اسے "تُلاسی" کہا گیا ،یہ "نازبو" کی قسم کا ایک خوشبودار پودا ہے جسے ہندو متبرک سمجھتے ہیں۔ ہندوؤں کے عقیدہ کے مطابق یہ پودا ان کی دیوی تُلسی کے بالوں سے پیدا ہوا تھا۔ ہندو گھرانوں میں اس پودے کو گھر گھر اُگایا جاتا ہے اور پاکیزگی اور خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ طبّی طور پر بھی اس کے بے شمار فوائد ہیں اور مختلف ادویات میں اس کے پتّے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایسے چاول جن میں تُلسی کے پتّوں کی خوشبو پائی جاتی ہے، انہیں "تُلسی پھول" کہا جاتا ہے۔ برہمن حضرات مُورتیوں کے سر پر تُلسی کے پتّے بکھیرتے ہیں جو خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس عمل کو " تُلسی دَل چڑھانا"کہا جاتا ہے۔ تلسی کی لکڑی سے تیّار شُدہ تسبیح یا مالا کے دانے کو تُلسی کا ہیرا کہا جاتا ہے۔ "تُلسی دانہ" ہار کی قسم کا گلے کا ایک زیور ہے۔ ہندی ضرب المثل کے مطابق " تُلسی کا پتّا،کون چھوٹا ،کون بڑا" وہاں کہتے ہیں جہاں سب اعلٰی درجے کے آدمی ہوں۔

Poetry

Pinterest Share