Shair

شعر

چار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیرا پاکھ ہے
سچ تو یہ ہے، ہے یہ سارا حسن کا عالم غلط

(انشا)

اللہ رے ترا حسن کہ جس کو نظر آوے
پھر دیکھے پری کی بھی جو صورت تو ڈر آوے

(جرأت)

وہاں تھا رعب حسن آئنہ دار جلوہ خود بیں
یہاں سوچا کیا شب بھر میں تدبیریں جگانے کی

(عزیز)

وو آب و تاب حسن میں تیرے ہے اے ساجن
خورشید جس کوں دیکھ کے لرزاں ہے جیوں چراغ

(ولی)

ناجی ہے وہ اس نام کو لے گا جو دبن سے
یہ حسن میں دس حصہ زیادہ ہے حسن سے

(انیس)

نین پتلی لکھن ہارے سیاہی کاجل انکھیاں لے
اچھر تج حسن کے اس کوں سفیدی سو نین کاغذ

(قلی قطب شاہ)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 81
Pinterest Share