Shair

شعر

دل اوپر جب سوں ترے عشق نے چھایا ہے گھٹا
جھڑ لگا ابر نمن چشم برستے ہیں سجن

(داؤد اورنگ آبادی)

ہوس تو دل میں ہمارے جگہ کرے لیکن
کہیں ہجوم سے اندوہِ غم کی جا بھی ہے

(میر تقی میر)

یہ جذب گاہ کرتا ہے وہ جذب قلب یار
نسبت نہ دیجے دل کو میرے کہریا کے ساتھ

(دیوان عیش دہلوی)

پھر کے جو وہ شوخ‘ نظر کر گیا
تیر سا کھ کچھ دل سے گزر کر گیا

(قائم)

چور بن کر رہ گیا زخموں میں دل کے مل گیا
واہ رے دزد حنا صد آفریں صد آفریں

(راسخ دہلوی)

وادی حشر میں اسے خالی کریں گےہم
ہے فرطِ غم سے دل بہت اپنا بھرا ہوا

(راسخ عظیم آبادی)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 734
Pinterest Share