Shair

شعر

جس کو گھن چکر کہے ہیں وہ نہ تھا
وجد میں آتش کا دل تھا برملا

(مثنوی شادی آصف الدولہ)

نکلتی دل سے ایک آہ بن کے جھاڑ پہاڑ
جو تجھ کو یاد ہم اے جھاڑ کھنڈ کرتے ہیں

(انشا)

لے چیا چن کے میں جو مل گئے ٹکڑے دل کے
دیکھنا تم کوئی ریزہ تو اٹھا ہی لینا

(شوق قدوائی)

دل سے رخصت ہوئی کوئی خواہش
گِر یہ کچھ بے سبب نہیں آتا

(میر تقی میر)

کوری ٹھلیا یہ دیکھ کر کوٹا
دل لگا ہونے کچھ کھرا کھوٹا

(نظیر)

دل ٹھہر گیا سونگھ لیا شانہ گیسو
سیماب کو قایم کیا اس ناگ پھنی سے

(الماس درخشاں)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 734
Pinterest Share