Shair

شعر

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

(علامہ اقبال)

نادان کی محبت میں ہے سو طرح کا دھڑکا
دل دوں کسی لڑکے کو میں ایسا نہیں لڑکا

(امانت)

ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے
بہت ممکن ہے کل اس کا محبت نام ہوجائے

(شعری ‌بھوپالی)

بد سلیقہ سہی میں حضرت ناصح تم کون
نہ سہی مجھکو محبت کا شعور آپ کو کیا

(الماس درخشاں)

محبت کو اقساط میں اد ا کرنا درست نہیں
یہ سود و زیاں اقبال کے ہاں چُست نہیں

(حمایت علی شاعر)

جن کوں محبت ان کی نئیں بے شک وہ ناہنجار ہیں
جو ان سوں روگرداں ہوئے دونوں جہاں میں خوار ہیں

(ولی)

First Previous
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
Next Last
Page 1 of 70
Pinterest Share