Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Bookseller کتب فروش

English NameBookseller
No name in Urdu بائع الكتب۔کتابیں بیچنے والا

Description

تفصیل

کتب‘ کتاب کی جمع ہے اور فَروش بیچنے کو کہتے ہیں۔ یہ دونوں الفاظ اصلاً فارسی ہیں جس کا مطلب ہے ’’کتاب بیچنے والا‘‘۔ ایک کتابیں بیچنے والا وہ شخص ہے جو کسی دُکان میں کتابیں رکھ کر بیچتا ہے اور دوسرا وہ ہے جو ان جگہوں پر جاتا ہے جہاں کتابوں کی کھپت یا ضرورت ہوتی ہے اور وہاں سے ان کی ضروریات معلوم کرنے کے بعد ان کے دروازے تک کتاب پہنچاتا ہے۔ دونوں صورتوں میں کتابوں کی تقسیم نظم و نثر کے بعد موضوعات کے اعتبار سے کی جاتی ہے۔ کتابوں کی موضوعاتی تقسیم اور لِسانی تقسیم کے بعد نئی‘ پرانی اور استعمال شدہ کتابوں کے حوالے سے بھی تقسیم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں لکھی جانے والی کتابیں اور باہر سے منگوائی جانے والی کتابیں بھی تقسیم کی ایک صورت ہے۔ کتابیں بیچنے والوں کی ایک قسم وہ ہے جو پبلشر یا ناشر سے براہ راست کتابیں خرید کر دوسرے کُتب فروشوں کو دیتے ہیں۔ بعض کتابوں کے مصنفین شائع کرنے اور فروخت کرنے کے حقوق براہ راست ناشرین کو دے دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ قیمت کا تعین ان تمام مراحل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ناشر ہی کرتا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے کتابوں کی ایک اور صورت نکل آئی ہے جو غیر قانونی ہے مگر قیمتاً سستی ہے جنہیں اصطلاحاً "پائریٹڈ" کہا جاتا ہے۔ عام طور پر کتب فروش معمولی پڑھا لکھا ہوتا ہے لیکن کتابوں کے درمیان رہتے رہتے خاصا" کَڑھ" جاتا ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share