Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Servant خادم

English NameServant
No name in Urduنوکر ۔ مُلازم ۔ خدمت گار ۔ چاکر

Description

تفصیل

اُمراء و رئوسا میں روز مرہ کے گھریلو کام کاج سرانجام دینے کے لیے اور اہلِ خانہ کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے نوکروں یا خدمت گاروں کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے۔یہ خدمت گار شوفر(ڈرائیور) ، مالی ، باورچی،چوکیدار،آیا،ماسی یا کسی بھی صورت میں ہو سکتے ہیں۔ بعض امیر کبیر گھرانوں میں نوکروں کی فوج ظفر موج اکٹھّی کرلی جاتی ہے اور چند گھرانوں میں ایک دو ملازموں پر توکل کیا جاتا ہے۔ برصغیر کے مسلمان گھرانوں کی روایتوں میں بھی ان گھریلو ملازمین کی بڑی اہمیت رہی ہے کیونکہ وہ ملازم جُز وقتی بھی ہوتے تھے اور کُل وقتی بھی۔مسلمان خواتین آٹا گوندھنے،موسمِ گرما میں کھاناپکانے یا چپاتیاں بنانے،مسالے پیسنے وغیرہ جیسے کام انجام دینے میں تکلف برتا کرتی تھیں ، چنانچہ یہ کام مامائوں یا خادمائوں کی ذمہ داری تھی۔حد تو یہ کہ رئیسوں کے گھرانوں میں "نائن"آتی جو اُن مُتموّل گھرانوں کی خواتین کے ناخن تراشتی،غسل کراتی،بال سُلجھاتی اور سر سے پیر تک آراستہ کرتی۔شدید گرمیوں کے موسم میں تلووں میں سِنگھی یا "سینگی" لگا کر بدن کی حرارت چُوسا کرتی(یہ طریقۂ کار انتہائی دل چسپ تھا۔کسی جانور کا کھوکھلا سینگ لے کر اُس کا چوڑا حصہ خاتون کے تلوے پر رکھا جاتا اور نوکدار سِرے کو نائن اپنے منھ میں رکھ کر زور لگا کر سانس اندر کو کھنچتی پھر سینگ سے منھ ہٹا کر منھ کی ہوا خارج کردیتی،اس عمل سے یہ مقصود ہوا کرتا کہ جسم کی گرمی آہستہ آہستہ نکل جائے گی اور نازک مزاج خواتین کی طبیعتوں پر موسمِ گرما گراں نہ گُذرے گا) بقولِ شاعر : روٹی کھانے سے دانت ہِلتے ہیں ۔ فرشِ مخمل پہ پائوں چِھلتے ہیں غرض ان ملازموں یا نوکروں کی وجہ سے اُمراء و رئوسا تن آسانی میں مُبتلا ہوتے چلے گئے اور رہی سہی کسر دورِ جدید میں مشینوں کی حکومت نے پوری کردی یوں نِت نئے امراض جنم میں آتے جارہے ہیں جن میں سے اکثر کا سبب بسیار خوری اور تن آسانی ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share