Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Tailor درزی

English NameTailor
No name in UrduN\A

Description

تفصیل

وہ شخص جو لباس سینے ‘ مرمت کرنے یا درست کرنے کا کام پیشے کے طور پر کرتا ہو درزی کہلاتا ہے۔ درز فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اس کے معنی ہیں شگاف یا دراز۔ اسی لفظِ درز سے درزی کی اصطلاح وجود میں آئی۔ لباس سینے کے دو طریقے ہیں۔ ایک پہننے والے کا ناپ لے کر اور دوسرا بغیر ناپ لیے ہوئے۔ ناپ لے کر لباس سینے میں یہ امکان نہیں ہوتا کہ لباس ڈھیلا یا تنگ ہو جائے۔ کیونکہ ناپ لباس پہننے والے کی مرضی کے مطابق لیا جاتا ہے۔البتہ بغیر ناپ کے جو لباس تیار کیے جاتے ہیں ان کے معیار( اسٹینڈرڈ) مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ جو بچوں‘بڑوں اور عورتوں کے الگ الگ ہوتے ہیں۔ یہ اسٹینڈرڈ سائز لباس عام طور پر کبھی ڈھیلے اور کبھی تنگ ہوتے ہیں مگر اتنے نہیں کہ پہننے کے بعد نا مناسب معلوم ہوں۔ سوتی کپڑوں کی قیمت عام طور پر ریشمی اور اونی کپڑوں کی قیمت سے کم ہوتی ہے ۔ شاید اسی لیے سوتی لباس کے درزی عام طور پر سَستے ہوتے ہیں جبکہ ریشمی اور اونی لباسوں کے درزی مہنگے ہوتے ہیں۔ درزیوں کی عام دکانوں پر لوگ کپڑے لا کر اپنے ناپ دیتے ہیں اور لباس تیار کرواتے ہیں۔ بعض دکانوں پر درزی کپڑے بھی رکھتے ہیں تاکہ ان کا گاہک کپڑے بھی وہیں سے خریدے اور وہیں سے سلوائے بھی۔ سلے سلائے کپڑوں کی دکانوں پر جو درزی لباس فراہم کرتے ہیں انہیں بڑے پیمانے پر انتظامات کرنے پڑتے ہیں مشینیں لگانی پڑتی ہیں اور کاریگر رکھنے پڑتے ہیں۔ چمڑے اور ریگزین کے لباس سینے والے درزی خصوصی مشینوں سے ان لباسوں کی سلائی کرتے ہیں۔ کچھ درزی نئے کپڑوں کے لباس سینے کے علاوہ سلے ہوئے کپڑوں کو گاہک کی ضرورت کے مطابق مرمت کرنے کا کام بھی کرتے ہیں عام طور پر یہ استعمال شدہ لباس ہوتے ہیں یا رواج بدل جانے کی وجہ سے کم قیمت میں مل جاتے ہیں ۔جو لباس معمولی سا پھٹ جائے یا مسک جائے تو اسے اس طریقے سے درست کر دیا جاتا ہے کہ عیب کا بالکل پتہ نہیں چلتا یا بہت کم پتہ چلتا ہے۔ اس کام کے ماہرین رفوگر کہلاتے ہیں۔ حالانکہ عام درزی بھی یہ کام باآسانی کر لیتے ہیں۔ مگر یقیناً اس مہارت سے نہیں کر پاتے جس مہارت سے ایک رفوگر کرتا ہے اس پیشے میں لباس کا ناپ لینے والا اور لباس کاٹنے والا بنیادی کردار ادا کرتا ہے لباس سینے والے کے علاوہ( ہاتھ سے) بٹن لگانے والا اور مشین سے پیکو کرنے اورکاج‘ بٹن کرنے والے بھی ہوتے ہیں بعض درزی جزوقتی ہوتے ہیں جو اپنے فارغ اوقات میں کسی بھی درزی کی دکان یا کارخانے میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ چمڑے اور ریگزین کے لباس تیار کرنے والے درزیوں کی مہارت اور ان کی مشینیں دونوں عام درزیوں سے مختلف ہوتی ہیں۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share