Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Islam اسلام

Name In EnglishIslam

Description

تفصیل

دنیا کے مذاہب میں اسلام خاص اہمیت کا حامل ہے۔ آبادی کے لاظ سے یہ دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے اور اس کے ماننے والے دنیا کے تمام براعظموں میں موجود ہیں۔ اسلام کے معنی اطاعت‘ سلامتی و امن کے ہیں یعنی یہ اللہ کے احکام کی اطاعت اور باہمی امن و سلامتی کے ساتھ رہنے کا مذہب ہے۔ اسلام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کی تعلیمات نہایت جامع و مکمل‘ وسیع اور پوری انسانی زندگی کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔ یہ انفرادی و اجتماعی دونوں کے لئے ہدایت فراہم کرتا ہے۔ اسلام میں جس قدر اہمیت اخلاقیات و عبادات کی ہے اسی قدر معاشرتی‘ سیاسی اور اقتصادی نظام کی ہے۔ اسلام وہی مذہب ہے جس کی تبلیغ و تعلیم اس دنیا میں آنے والے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام نے دی اور آپ کے بعد تمام انبیائ نے اسی دین کی تعلیم دی۔ اسلام کو دینِ فطرت کہا گیا ہے کیوں کہ یہ انسان کی ہر قسم کی ضرورت کے عین مطابق ہے اور ہر طبقہ انسانی اپنی رہنما کی اس سے حاصل کرسکتا ہے۔ اسلام چند رسومات یا عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی دنیاوی اور اخروی زندگی کے تمام دائروں اور گوشوں پر حاوی ہے۔ توحید کی تعلیم تمام انبحائ نے اپنی اپنی قوموں کو دیں۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم الانبیائ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی بتایا کہ ایک قادرِ مطلق ہستی ہے جو ہمہ صفت موصوف ہے وہ اپنی ذات میں کامل و اکمل ہیں۔ وہ کسی کا محتاج نہیں پوری کائنات اور تمام عالم اس کے محتاج ہیں۔ اللہ کے ہر نبی اور ہر رسول نے اسی توحید کی تعلیم دی کسی نے بھی ذرہ برابر کمی بیشی نہیں کی۔ آخرت کا عقیدہ وہ تصور ہے جو انسان کو خیر و شر سے روکتا ہے۔ نیکیوں کو پروان چڑھاتا ہے اور برائیوں کے اثر و نفوذ کو کم کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں انسان اپنی اصلاح کرتا رہتا ہے یہ بات جامع و اکمل ہے کہ آخرت پر ایمان انسان کی سیرت و کردار کی تشکیل کے لئے تریاق کا کام کرتا ہے۔ اس میں پانچ ایمان ہیں ١۔ اللہ پر ایمان ٢۔ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیا پر ایمان ٣۔ تمام آسمانی کتابوں پر ایمان ٤۔ فرشتوں پر ایمان ٥۔ مرنے کے بعد زندہ ہونے خیر و شر اور تقدیر پر ایمان۔ اسی طرح پانچ ارکان ہیں۔ ١۔ کلمہ ٢۔ نماز ٣۔ روزہ ٤۔حج ٥۔ زکوة۔ ان تمام عقائد اور ارکان کو ماننے اور عمل کرنے والا مسلمان کہلاتا ہے۔ اسلام میں یوں تو کئی مکاتب فکر‘ فرقے ومسالک ہیں لیکن جو ان پانچ عقائد اور پانچ ارکان کو زبان و دل سے اقرار کرے وہ مسلمان ہے۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share