Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

Jainism جین ازم

Name In EnglishJainism

Description

تفصیل

جین مت ایک قدیم مذہب ہے۔ ہر دور میں اس کے ٢٤ مصلح پیدا ہوئے جو اپنے اپنے دور میں جین مذہب اور اس کے احیا کے فرائض انجام دیتے رہے اس کے آخری مصلح چوبیسویں(٢٤) ’’مہاویر چین‘‘ تھے جو ٥٩٩ قبل مسیح مشرقی ہندوستان کے ایک شہر دیشالی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے آپ کا نام ’’وردھمان‘‘ تھا۔ آپ ابتدا ہی سے مذہبی غور و فکر کی طرف مائل تھے آپ نے بارہ برس کی ریاضتوں کے بعد معرفت کا اعلیٰ ترین مقام ’’کیتولیہ‘‘ پالیا جس کے ساتھ ’’مہاویر اور جین‘‘ جیسے القابات سے مشہور ہوئے بقیہ عمر جین مت کی رہنمائی‘ اصلاح و تبلیغ میں صرف کردی آپ کا انتقال بہتر برس (٧٢) کی عمر ٥٢٧ قبل مسیح میں ہوا آپ جین مت کی اصلاح و خدمات کی بنا پر ہی آپ کو جین مت کا بانی کہا جاتا ہے۔ جین مت کا موجود‘ مذہبی ادب ان تعلیمات پر مشتمل ہے جو مہاویر کے انتقال کے ڈیڑھ سو سال بعد آپ کے شاگردوں نے سینہ بہ سینہ روایت کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پٹنہ میں جینی کونسل میں مرتب کیں۔ لیکن اب جین مت کے ’’سو۔تامبر‘‘ فرقہ کے نزدیک ان تعلیمات کا بارہواں حصہ جو چودہ کتابوں پر مشتمل تھا ضائع ہوچکا ہے جبکہ جین مت کے دوسرے فرقے ’’وگامبر‘‘ کے نزدیک جین مت کی تعلیمات کی کوئی مقدس کتاب موجود نہیں بلکہ ان کی بنیاد پر پرانے علما کی تحریریں باقی ہیں۔ آج بھارت میں جینیوں کی تعداد ٢٥ لاکھ ہے۔ ان کے مندروں میں ٢٤ تیرتھ انکروں کی مورتیاں ہیں جن کی پوجا کی جاتی ہے۔ جین مت ابتدا میں مشرقی ہندوستان کی ریاست مگدھ تک محدود تھا اس کی صحیح معنوں میں تبلیغ مہاویر کے عہد میں ہوئی جس کی بنا پر یہ مذہب مگدھ کی پڑوسی ریاستوں میں بنارس تک مقبولیت اختیار کرگیا۔ پھر نیپال تک پہنچ گیا۔ دوسری صدی قبل مسیح میں اڑیسہ کے حکمران راجہ کھارویل نے جین مذہب قبول کرکے اسے سرکاری سرپرستی سے نوازا۔ جین مت نے اسلامی عقائد سے متاثر ہو کر دو نمایاں تبدیلیاں کیں ایک بت پرستی کی مخالفت دوسری مذہبی کتب کی تقدیس۔ اسی طرح اسلام کے نظامِ اخلاق سے متاثر ہو کر جین مت کی اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کی۔ جین مت کے دو مشہور فرقے ہیں ’’ایک سوئتامبر‘‘ سفید لباس والے دوسرا ’’اوگامبر‘‘ آسمانی لباس پہننے والے یا آسمان تلے فضا میں برہنہ رہنے والے۔ جین مت کے بنیادی عقائد سات ہیں۔ ١۔ جیو: روح ایک حقیقت ہے ٢۔ اجیو: غیر ذی روح ایک ایسی حقیقت ہے جس کی ایک قسم مادہ ہے ٣۔ اسرو: روح میں مادہ کی ملاوٹ ہوجاتی ہے ٤۔ بندھ: روح میں مادہ کی ملاوت روح کو مادہ کا قیدی بنادیتی ہے ٥۔ سموا: روح میں مادہ کی ملاوٹ کو روکا جاسکتا ہے۔ ٦۔ نرجرا: روح میں موجود (پہلے سے) مادہ کو زائل کیا جاسکتا ہے۔ ٧۔ مرکش: روح کے مادہ کے مکمل علیحدگی کے بعد یہ مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مہاویر نے پانچ اخلاقی اصول بھی عطا کئے جو یہ ہیں۔ ١۔ اھنسا: عدم تشدد کا اصول ٢۔ ستیہ: راست بازی ٣۔ آستیہ: چوری نہ کرنا ٤۔ برہم چربہ: پاک بازی ٥۔ اپری گرہ: دنیا سے بے تعلقی۔ اس مذہب کی تعلیمات کا نچوڑ یہ ہے کہ ہر ایک کی فلاح و بھلائی چاہنا۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share