Description
تفصیل
گلا اکثر بدہضمی، نزلہ زکام کی وجہ سے خراب ہوتا ہےنِیز تیز ترش یا سخت گرم اور سخت سرد اور مخرش اشیاء کے استعمال سے بھی گلاخراب ہو جاتا ہے اور متورم اور سرخ ہوجاتا ہے بعض دفعہ پیپ تک پڑجاتی ہے،سخت بخار ہوجاتا ہے اور سخت درد ہوتا ہے۔ گلے کے غدود اس قدر سُوج جاتے ہیں کہ سوجن باہر سے ہی نظرآتی ہے، یہاں تک کہ خوراک اور تھوک تک نگلنا مشکل ہوجاتا ہے۔