Description
تفصیل
صدمہ زندگی کی خطرے والی کیفیت کا نام ہے جو زیادہ تر جل جانے، زیادہ خون نکل جانے، شدید بیماری، جسم میں پانی کی کمی یا شدید الرجی کے ردِ عمل کی وجہ سے بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس میں نبض کمزور اور تیز یعنی فی منٹ 100 سے زیادہ ہوجاتی ہے، دورے پڑنے لگتے ہیں اور کمزوری یا بے ہوشی طاری ہوجاتی ہے، پسینہ ٹھنڈا، جِلد زرد، ٹھنڈی اور نم ہوجاتی ہے نیز خون کا دباؤ یعنی بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ہوجاتا ہے۔